ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 8 ہزار 900 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 630 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 89 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 627 ڈالر پر آگیا۔