کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر بڑھ کر 4716 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔