‘معرکہِ حق’ کی پہلی سالگرہ پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کا جوش و خروش؛ چین اور برازیل میں پُروقار تقریبات

‘معرکہِ حق’ کی پہلی سالگرہ پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کا جوش و خروش؛ چین اور برازیل میں پُروقار تقریبات

بیجنگ/برازیلیا :معرکہِ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے پاک فوج کی شجاعت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس سلسلے میں چین اور برازیل میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ چین میں منعقدہ تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ معرکہِ حق نے خطے میں امن، استحکام اور قومی خودمختاری کے لیے ایک روشن مثال قائم کی ہے۔

تقریب کے دوران اس عظیم فتح کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ دوسری جانب برازیل میں پاکستانی برادری نے قومی اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ سرحدوں سے دور ہونے کے باوجود دل سے پاکستان کے قریب ہیں اور اپنی پہچان پر فخر کرتے ہیں۔