مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

رحیم یار خان:امیر بالاج عرف ٹیپو کے قتل میں مطلوب مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق، سی سی ڈی اہلکار اسے تفتیش کے لیے لے جا رہے تھے جب رحیم یار خان کے قریب مقابلہ پیش آیا۔

طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کر کے لاہور لایا گیا تھا، جہاں اس نے عدالت کے روبرو پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ عدالت کے حکم پر اسے پنجاب پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 19 فروری 2024 کو لاہور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کر دیا گیا تھا۔