مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہوا مگر دھمکیاں اور ناکہ بندی قبول نہیں: ایرانی صدر

مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہوا مگر دھمکیاں اور ناکہ بندی قبول نہیں: ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران اب بھی انصاف، وقار اور دانش مندی کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم وعدہ خلافیاں، سمندری ناکہ بندی اور مسلسل دھمکیاں ان کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

ایرانی قیادت نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں۔ دوسری جانب، ایرانی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ باقر قالیباف نے سیز فائر کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل جنگ بندی کا انحصار اس بات پر ہے کہ فریقِ ثانی معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔ 
ترجمان وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے بھی سفارتکاری کو قومی مفادات کے تحفظ کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔