لاہور ہائیکورٹ کی سموگ کنٹرول کے لیے سخت

لاہور ہائیکورٹ کی سموگ کنٹرول کے لیے سخت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بڑھتے ہوئی سموگ کے پیش نظر سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے واسا اور ایل ڈی اے کے ذمہ دار افسران کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ واسا اپنے جاری منصوبوں کی تفصیلات جمع کرائے۔

عدالت نے کہا کہ مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس مقررہ اوقات کار پر عمل کریں، شادی ہال رات 10 بجے بند ہوں، اور اتوار کو ایک ماہ کے لیے تمام کمرشل سرگرمیاں محدود کی جائیں۔ محکمہ ماحولیات کو موٹر بائیک اسکواڈز اور تین وہیلرز کی انسپکشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

واسا کے جاری پروجیکٹس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے سوال کیا کہ چھ ماہ سے جاری کھدائی اور مٹی کے پھیلاؤ سے اسموگ پر کیا اثر پڑ رہا ہے۔ سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی گئی۔