لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل حکومت کا شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل حکومت کا شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کے معاملے پر وفاقی حکومت کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے سابقہ حکم کو معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے پاسپورٹ رولز کی ان دفعات کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جنہیں ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے حکومت کی درخواست پر ابتدائی کارروائی کے بعد درج ذیل احکامات جاری کیے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کردہ اپیل کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ عدالت نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔
آئینی عدالت کے اس فیصلے کے بعد حکومت کو حاصل وہ تمام انتظامی اختیارات دوبارہ فعال ہو گئے ہیں جو معطل تھے۔ حکومت اب کسی بھی شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا قانونی اختیار رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت کسی بھی شہری کا پاسپورٹ غیر فعال (Inactivate) یا بلاک کرنے کی مجاز ہوگی۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی وہ تمام دفعات جنہیں لاہور ہائیکورٹ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے کر ختم کیا تھا، اب دوبارہ نافذ ہو گئی ہیں۔