لاہور ہائیکورٹ میں بسنت نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست

لاہور ہائیکورٹ میں بسنت نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر لاہور کے بسنت کی اجازت دینے والے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں پتنگ کی ڈور پھینکنے کے واقعات سے متعدد قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چھ، سات اور آٹھ فروری کو بسنت کی اجازت دینے والا نوٹیفکیشن عوامی حفاظت کے لیے خطرہ ہے اور اس پر فوری نظرثانی ہونی چاہیے۔