لاہور پولیس کا ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن 954 افراد گرفتار

لاہور پولیس کا ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن 954 افراد گرفتار

لاہور:لاہور میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اب تک 954 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

مفرور پرتشدد مظاہرین کے خلاف چھاپے بھی جاری ہیں جن کی تعداد ساڑھے تین ہزار کے قریب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کا مقصد شہر میں امن و امان کو یقینی بنانا اور پرتشدد سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ مزید کارروائیاں جاری ہیں تاکہ تمام مطلوب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔