لاہور میں سکیورٹی ‘ہائی الرٹ’ حساس مقامات اور مساجد کی نگرانی سخت

لاہور میں سکیورٹی ‘ہائی الرٹ’ حساس مقامات اور مساجد کی نگرانی سخت

لاہور: وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد لاہور میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے ہنگامی بنیادوں پر شہر بھر میں سکیورٹی ‘ہائی الرٹ’ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔لاہور پولیس کے سربراہ نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے درج ذیل اقدامات پر زور دیا ہے ۔ تمام اہم مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
 عبادت گاہوں میں داخلے کے لیے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف حصوں، بالخصوص کرائے کے مکانات اور ہاسٹلز میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
شہر کی سرحدوں پر پہرہ مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔    لاہور میں داخل ہونے والی ہر گاڑی اور مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور تلاشی لی جا رہی ہے۔    داخلی اور خارجی راستوں (Entry & Exit points) پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ ڈولفن فورس اور پی آر یو (PRU) کو گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔