لاہور/کراچی:حساس اداروں نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں منشیات کا جال پھیلانے والی بدنامِ زمانہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمہ لاہور میں روپوش رہ کر کراچی سمیت پورے ملک میں اپنا نیٹ ورک چلا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ کو واٹس ایپ کے استعمال کی وجہ سے لوکیٹر کی مدد سے ٹریس کیا گیا، جس کے بعد اسے 10 روز قبل لاہور سے حراست میں لیا گیا۔ پنکی منشیات کے متعدد مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب اور اشتہاری تھی، جس کے باعث اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
انکشاف ہوا ہے کہ پنکی کا بھائی ریاض بلوچ بھی منشیات فروشی میں ملوث رہا ہے، جسے 2002 میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت ریاض نے اپنی بہن کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا، تاہم اس وقت کے سی آر او (Criminal Record Office) ریکارڈ میں ملزمہ کی انٹری نہیں کی گئی تھی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ برسوں تک قانون کی گرفت سے بچی رہی۔