قومی سلامتی پر آئی ایس پی آر کا بڑا اکیڈمک سیشن؛ ملک بھر کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز راولپنڈی میں یکجا

قومی سلامتی پر آئی ایس پی آر کا بڑا اکیڈمک سیشن؛ ملک بھر کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز راولپنڈی میں یکجا

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے زیرِ اہتمام ’نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ 2026‘ ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی سلامتی کے امور پر ملکی تعلیمی اشرافیہ کو اعتماد میں لینا تھا۔ اس خصوصی اور فکری سیشن میں پاکستان کی 200 سے زائد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈینز اور سینئر پروفیسرز نے بھرپور شرکت کی۔

ورکشاپ کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض، ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے پڑوسی ملک کی موجودہ حکمتِ عملی کا گہرا فکری و نظریاتی تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے ہندوتوا سوچ سے متاثرہ موجودہ بھارتی سیاست اور اس کے خطے پر اثر انداز ہونے والے تذویراتی رجحانات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس اہم سیشن کا بنیادی مقصد قومی سلامتی کے بیانیے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی قیادت اور دفاعی ماہرین کے مابین فکری روابط کو فروغ دینا تھا، جسے شرکاء کی جانب سے انتہائی مفید قرار دیا گیا۔