فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز

فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز

کراچی: ملک بھر میں مسلسل کمی کے رجحان کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 971 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 708 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔