غزہ امدادی مشن سے سعد ایدھی کی وطن واپسی، کراچی ایئرپورٹ پر فیصل ایدھی اور مشتاق احمد کا شاندار استقبال

غزہ امدادی مشن سے سعد ایدھی کی وطن واپسی، کراچی ایئرپورٹ پر فیصل ایدھی اور مشتاق احمد کا شاندار استقبال

کراچی :غزہ کا بحری محاصرہ توڑنے والے بین الاقوامی امدادی قافلے ’صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سعد ایدھی بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے شہریوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ ان کا فقید المثال استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔
اس موقع پر ایئرپورٹ پر موجود شہریوں نے پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم اٹھا کر غزہ کے مظلوموں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اور سعد ایدھی کو جرات مندانہ سفری مشن پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔