عید کے دوسرے دن بھی پنجاب میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری، وزیراعلیٰ مریم نواز ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے نگرانی کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

عید کے دوسرے دن بھی پنجاب میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری، وزیراعلیٰ مریم نواز ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے نگرانی کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی لاہور سمیت صوبے بھر میں عید صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس پورے عمل کی خود براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کو شفاف اور تیز رفتار بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا لائیو ڈیٹا لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیلڈ میں موجود ٹیمیں عید کے دوسرے دن بھی الرٹ ہیں اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے آلائشوں کی فوری منتقلی کا کام بلا تعطل جاری ہے۔