لاہور:عدالت نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ کر دی ہے، جن پر اپنی بیوی اور بیٹی کے قتل کا الزام ہے۔ برکی پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کے مقدمے میں 201 (شواہد کو مٹانے) اور 302 (قتل) کی دفعات شامل کر دی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان تیار کر لیا گیا ہے اور ملزم کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔