نیویارک / لندن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
کاروباری ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.32 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کے سودے 110.70 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔
دوسری جانب امریکی خام تیل (WTI) کی قیمتوں میں بھی یکدم 1.75 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 107.26 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپلائی میں کمی کے خدشات اور بین الاقوامی سیاسی و اقتصادی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں یہ حالیہ اچھال دیکھنے میں آیا ہے