عالمی مارکیٹ میں خام تیل 100 ڈالرز سے تجاوز کر گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل 100 ڈالرز سے تجاوز کر گیا

لندن/نیویارک: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، عالمی بینچ مارک برطانوی خام تیل (Brent Crude) کی قیمت 1.73 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالرز 64 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ سپلائی میں ممکنہ تعطل کے خدشات کی وجہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں بھی 1.84 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 94 ڈالرز 80 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں صورتحال مستحکم نہ ہوئی تو توانائی کا یہ بحران عالمی معیشت پر مزید بوجھ ڈال سکتا ہے۔