عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل 100 ڈالر کا ہوگیا امریکی تیل سستا

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل 100 ڈالر کا ہوگیا امریکی تیل سستا

لندن/نیویارک:ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث برطانوی خام تیل کی قیمت میں یکدم اضافہ جبکہ امریکی تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت 3.91 ڈالر بڑھ گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب، امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی مارکیٹ میں برعکس رجحان دیکھا گیا جہاں قیمتوں میں 2.42 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد امریکی خام تیل مارکیٹ میں 94.18 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کے باعث سپلائی کی ممکنہ معطلی کے خوف نے برطانوی تیل کی قیمتوں کو تیز کیا ہے، جبکہ امریکی مارکیٹ نے مقامی عوامل کے باعث مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔