نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکی ٹیک کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائیوں سے باز رہے۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی برطانوی قانون سازی کا جواب بھاری امپورٹ ٹیرف کی صورت میں دیا جائے گا۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکی کارپوریٹ مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ “وہ ہماری کمپنیاں ہیں اور ہم ان کا دفاع کریں گے۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو روکنے کے لیے سخت قوانین لانے کے حق میں ہیں، تاہم صدر ٹرمپ اسے براہِ راست امریکی معیشت پر حملہ تصور کر رہے ہیں۔