سٹی کورٹ میں ڈرامائی مناظر؛ مبینہ منشیات فروش ‘پنکی’ عدالت میں پھٹ پڑیں، ملزمہ نے روتے ہوئے پولیس کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کردیے

سٹی کورٹ میں ڈرامائی مناظر؛ مبینہ منشیات فروش ‘پنکی’ عدالت میں پھٹ پڑیں، ملزمہ نے روتے ہوئے پولیس کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کردیے

کراچی: کراچی کی سٹی کورٹ میں کوکین سپلائی کے مقدمات میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی پیشی کے موقع پر اس وقت شدید تناؤ دیکھا گیا جب ملزمہ نے روتے ہوئے پولیس کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کر دیے۔

سٹی کورٹ لائے جانے پر سیکیورٹی پر مامور مرد اور خواتین اہلکاروں کے حصار کے باوجود عدالتی احاطے میں شدید دھکم پیل دیکھنے میں آئی، جس کے دوران ملزمہ مسلسل چیخ و پکار کرتی رہی۔جج کے سامنے پیشی کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی نے پولیس کارروائی کو چیلنج کرتے ہوئے بیان دیا۔
    “میرے ساتھ سراسر ناانصافی اور ظلم ہوا ہے۔ پولیس نے مجھے پچھلے 20 روز سے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا اور اب مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کر دیے گئے ہیں۔
تفتیشی افسر نے ملزمہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ بڑے پیمانے پر کوکین سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کی اہم کارندہ ہے، اس لیے گروہ کے دیگر ارکان تک پہنچنے کے لیے اس کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔