کراچی: سونے کی قیمتوں میں گزشتہ دو دنوں کے دوران نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
گزشتہ روز فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہوا تھا، جس کے بعد مجموعی طور پر دو دن میں سونے کی قیمت میں 16 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آج مزید 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 515 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 4539 ڈالر پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔ چاندی 159 روپے سستی ہونے کے بعد فی تولہ نرخ 8073 روپے ہو گیا ہے۔