اسلام آباد : خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف اب سرحد پار سے بھی ہونے لگا ہے۔ بھارتی فوج کے سابق میجر جنرل (ر) یشپال مور نے پاکستان کی حالیہ خارجہ پالیسی اور ثالثی کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ بھارتی جنرل کے مطابق، پاکستان کے ثالثی کے عمل میں فیلڈ مارشل کی قیادت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران پاکستان نے کسی بھی فریق کا ساتھ دینے کے بجائے مکمل طور پر غیر جانبدار رہ کر دونوں جانب سے اعتماد حاصل کیا۔
پاکستان نے ایران پر حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی نہ صرف شدید مذمت کی بلکہ عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنا موقف پیش کیا۔