لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار نیشنل کرائم اینڈ کرپشن انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے 6 افسران کو ایف آئی اے نے ضلع کچہری لاہور میں پیش کر دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے ساڑھے چار کروڑ روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے۔ ادارے نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے مزید ریکوری کے لیے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔