لاہور: مقامی عدالت نے رشوت کے مقدمے میں این سی سی آئی اے کے چھ افسران کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ مقدمے میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے “ڈکی بھائی” کی فیملی سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت وصول کی۔
تفتیشی افسر شعیب ریاض پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے لیے 60 لاکھ روپے رشوت کے طور پر وصول کیے۔
دریں اثنا، این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کے خلاف بھی ایف آئی آر منظر عام پر آگئی ہے، جس سے کیس کی سنگینی اور بڑھ گئی ہے۔