لاہور : نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جواء اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو جواء اور سٹے بازی والی ایپس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی، جس کے باعث لوگوں کی محنت کی کمائی ضائع ہوئی۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ ایک مشہور بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں بار بار نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ انکوائری کے لیے پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
اسی سلسلے میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جوئے کی تشہیر کرنے والے مزید دو یوٹیوبرز، انس علی اور ہریرا، کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے ہیں۔