راج ناتھ سنگھ آبدوز میں پھنس گئے

راج ناتھ سنگھ آبدوز میں پھنس گئے

اسلام آباد/نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کا دلچسپ موازنہ وائرل ہے، جس میں ایک طرف بھارتی وزیر دفاع کی بزدلی اور اناڑی پن کا مذاق اڑایا جا رہا ہے تو دوسری طرف پاکستانی وزیر دفاع کی بہادری اور فٹنس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک معائنے کے دوران آبدوز (Submarine) میں سوار ہوتے ہوئے بری طرح پھنس گئے۔ صورتحال اس وقت مضحکہ خیز ہو گئی جب عملے کو انہیں گھسیٹ کر باہر نکالنا پڑا۔ عینی شاہدین اور رپورٹس کے مطابق راج ناتھ سنگھ اس واقعے سے اس قدر خوفزدہ ہوئے کہ انہوں نے دوبارہ آبدوز کے اندر جانے سے صاف انکار کر دیا، جس پر انہیں “بزدل” کے القابات سے نوازا جا رہا ہے۔
اس کے برعکس، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ خواجہ آصف کی اپنی آبائی نہر میں نہاتے اور مہارت سے تیراکی کرتے ہوئے ویڈیوز اکثر وائیرل ہوتی رہتی ہیں، جو ان کی ہمت اور جسمانی چستی کا ثبوت ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جہاں بھارتی وزیر دفاع بند جگہوں سے گھبراتے ہیں، وہیں پاکستانی وزیر دفاع کھلے پانیوں کے کھلاڑی ہیں۔