خود کو ’برانڈ‘ قرار دینے والی ’پنکی‘ شکنجے میں ملزمہ کی  آڈیو پھر وائرل

خود کو ’برانڈ‘ قرار دینے والی ’پنکی‘ شکنجے میں ملزمہ کی  آڈیو پھر وائرل

کراچی: منشیات کی مبینہ سمگلنگ میں ملوث ’انمول عرف پنکی‘ کی گرفتاری کے بعد ان کی ماضی کی ایک متنازع آڈیو نے سوشل میڈیا پر دوبارہ ہلچل مچا دی ہے۔سوشل میڈیا کی زینت بننے والی اس مبینہ آڈیو میں انمول عرف پنکی کی گفتگو نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ آڈیو کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
 ملزمہ مبینہ طور پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو براہِ راست چیلنج کرتی رہی اور ان کی پہنچ پر سوالات اٹھاتی رہی۔ انمول عرف پنکی نے خود کو منشیات کی دنیا کا ایک ناقابلِ تسخیر “برانڈ” قرار دیتے ہوئے اہلکاروں کی تضحیک کی۔گفتگو کے دوران مبینہ طور پر منشیات کی سپلائی اور خصوصی “گولڈن سٹاک” کی ترسیل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
آڈیو میں ملزمہ کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “پانچ، سات، آٹھ سال گزر جاتے ہیں مگر کوئی پکڑ نہیں پاتا”، جو کہ ان کی گرفت سے بچنے کی طویل تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔
انمول عرف پنکی کی حالیہ گرفتاری کے بعد اس پرانی آڈیو کا دوبارہ وائرل ہونا سکیورٹی اداروں کی ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اس مبینہ آڈیو کو بھی تفتیش کا حصہ بنا رہی ہے ۔