خانہ جنگی کی صورتحال بے قابو 14 سے زائد شہری تاحال

خانہ جنگی کی صورتحال بے قابو 14 سے زائد شہری تاحال

نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں قابض مودی حکومت کی شدید نااہلی کے باعث امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر بے قابو ہو چکی ہے، اور مہینوں سے جاری خونریز نسلی فسادات اب باقاعدہ خانہ جنگی کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

معتبر بھارتی جریدے “دی انڈین ایکسپریس” نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں مودی سرکار کے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا پول کھولتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ریاست میں مسلح تصادم اور اغوا کی لہر میں تیزی آئی ہے، جہاں 14 سے زائد بے گناہ شہری اب بھی شرپسندوں کی تحویل میں ہیں اور انہیں بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔

 رپورٹ کے مطابق، قابض بھارتی سکیورٹی فورسز کئی دن گزرنے کے باوجود لاپتہ ہونے والے 6 ناگا (Naga) افراد کو تلاش کرنے میں بھی بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ بھارتی فورسز کی اس بے بسی نے ناگا برادری سمیت دیگر اقلیتوں میں شدید غم و غصہ اور عدم تحفظ پیدا کر دیا ہے۔

 منی پور میں ریاستی رِٹ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر املاک کو جلانے اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی مجرمانہ خاموشی نے حالات کو اس نہج پر پہنچایا ہے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے منی پور میں جاری اس انسانی المیے اور مودی سرکار کی نااہلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت کا اندرونی سکیورٹی کریش قرار دیا ہے۔