حملہ آور کیلیفورنیا کا رہائشی کول ٹامس نکلا سیکرٹ سروس پر حملے کی کوشش ناکام

حملہ آور کیلیفورنیا کا رہائشی کول ٹامس نکلا سیکرٹ سروس پر حملے کی کوشش ناکام

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں منعقدہ تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایف بی آئی حکام نے حملہ آور کی شناخت کول ٹامس کے نام سے کی ہے، جس کا تعلق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے ہے۔
ایف بی آئی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور مسلح ہو کر تقریب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے سکیورٹی حصار توڑنے کے لیے وہاں تعینات سیکرٹ سروس کے اہلکار پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائرنگ کے اچانک واقعے نے تقریب کے شرکاء کو ہراساں کر دیا۔   فائرنگ کی آواز سنتے ہی شرکاء نے جان بچانے کے لیے میزوں کے نیچے پناہ لی۔    سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران تقریب کا ہال چیخ و پکار سے گونج اٹھا۔    سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر صدر ٹرمپ اور دیگر شخصیات کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کول ٹامس کا بنیادی مقصد سکیورٹی حصار کو تباہ کر کے بندوق سمیت تقریب کے اندر داخل ہونا تھا تاکہ اہم شخصیات کو نشانہ بنایا جا سکے۔ واقعے کی جگہ سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا حملہ آور کے ساتھ مزید لوگ بھی شامل تھے یا نہیں۔