لاہور :لاہور پولیس نے جرائم کی پیش گوئی اور کم شرح کو مسلسل برقرار رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظام متعارف کرا دیا ہے۔ نمائندہ نیو نیوز لاہور شاہد رضوی کے مطابق یہ جدید نظام پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور گزشتہ سالوں کے جرائم کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے کام کرے گا۔
اس AI سسٹم کی مدد سے لاہور میں جرائم کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کا عمل کامیابی سے شروع ہو چکا ہے، جس سے پولیس کو جرائم کی روک تھام میں مزید مؤثر اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔
لاہور پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی جرائم کی شرح کو کم کرنے اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔