جاتی امرا میں اہم سیاسی مشاورت وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات

جاتی امرا میں اہم سیاسی مشاورت وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابی حکمت عملی اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر گلگت بلتستان میں انتخابی مہم اور آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کی نامزدگی پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فیصلے سے بھی پارٹی قائد کو اعتماد میں لیا اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انتخابی عمل میں پارٹی کی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔