لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پیش نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور عائشہ بھٹہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔
جج منظر علی گل کی عدالت نے تینوں خواتین کے اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 2 اکتوبر تک اشاعت مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
پولیس کے مطابق تینوں خواتین 9 مئی کے دیگر مقدمات میں سزا یافتہ ہیں، تاہم جناح ہاؤس کیس میں ٹرائل کے لیے پیش نہیں ہو رہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ سزا کے بعد وہ مفرور ہیں، اس لیے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔