تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ برطانوی خام تیل 105 ڈالر سے

تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ برطانوی خام تیل 105 ڈالر سے

نیویارک/لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جواب کو مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے سخت موقف نے عالمی سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے بادلوں کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی ہے۔ برطانوی خام تیل (Brent Crude) کی قیمت 105 ڈالر 47 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ فی بیرل 99 ڈالر 82 سینٹس تک پہنچ گئی ہے۔
 معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خلیج فارس سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعطل نے مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
    تیل کی قیمتوں میں اس اچانک اضافے سے دنیا بھر میں توانائی کے بحران اور مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔