ترک صدر رجب طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو لگام دیے بغیر خطے میں حقیقی امن کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ تباہ کن صورتحال کی اصل وجہ اسرائیل کا مسلسل جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے متبہ کیا کہ اسرائیل کی یہ بدنیتی پر مبنی کوشش ہے کہ جنگ کی آگ کو پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیلایا جائے، تاکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی خوف، سہم اور بے یقینی کی فضا مستقل طور پر گہری ہو جائے۔

صدر رجب طیب اردوان نے علاقائی ممالک کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خطے کی ریاستیں بیرونی عناصر اور طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے اپنے شہریوں کے بنیادی حقوق اور سلامتی کا دفاع کریں۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ خطے کو بڑی تباہی سے بچانے کے لیے اسرائیلی اقدامات کا فوری نوٹس لے۔