کرم: وسطی کرم کے علاقے مناتو میں دو دہشت گرد گروپوں کے درمیان ہونے والی گولیوں کی بوچھاڑ میں 18 خوارج ہلاک ہو گئے۔
بیورو چیف نیونیوز اسلام آباد جاوید بلوچ کاکہنا ہے کہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سنٹرل کرم کے علاقے مناتو میں فتنہ الخوارج کے کاظم گروپ اور ممتاز امتی گروپ کے کارندوں کے درمیان بھتے کی رقم کے لین دین پر تکرار ہوئی، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر جدید خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
اس لڑائی میں شدید فائرنگ کی زد میں آ کر متاز امتی گروپ 18 خوارج ہلاک ہو گئے۔ کاظم گروپ دھڑے کا 1 خوارجی ہلاک جبکہ 1 کارندے کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔