بھارت کو پہلے والی مار یاد رکھنی چاہیے دوبارہ مہم جوئی پر جغرافیہ بدل دیں گے: خواجہ آصف

بھارت کو پہلے والی مار یاد رکھنی چاہیے دوبارہ مہم جوئی پر جغرافیہ بدل دیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی آرمی چیف کے دھمکی آمیز بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی حماقت کی تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں  انٹرویو میں وزیرِ دفاع نے بھارتی گیدڑ بھبکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ماضی میں جو مار پڑی تھی، وہ ابھی تک اس کا درد سہلا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاایران پر امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں ہے، کیونکہ عالمی برادری اور خطے کے دیگر ممالک مزید کسی جنگ اور تباہی کے حق میں نہیں ہیں۔
دوسری جانب، ملکی سیاسی منظر نامے پر جاری افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ حکومت کی سطح پر 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک وفاقی کابینہ میں کوئی غور یا بات چیت نہیں کی گئی ہے۔