بجلی صارفین کے لیے 46 ارب روپے کا ریلیف پیک آورز میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

بجلی صارفین کے لیے 46 ارب روپے کا ریلیف پیک آورز میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی اور پیک آورز (Peak Hours) کے لیے نئے لوڈشیڈنگ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق، حکومت کو اس وقت شام کے اوقات میں بجلی کی کھپت میں اضافے کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے نئی حکمتِ عملی تیار کی گئی ہے۔
 سسٹم پر بوجھ کم کرنے کے لیے شام 5 بجے سے رات 1 بجے کے درمیان روزانہ مجموعی طور پر سوا 2 گھنٹے بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق، جولائی سے فروری تک کے عرصے میں صارفین کو مجموعی طور پر 46 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود، حکومتی اصلاحات اور بہتر پلاننگ کی بدولت بجلی کی قیمت میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ سسٹم میں بہتری، ریلیف پیکجز اور مؤثر حکمتِ عملی کی وجہ سے صارفین کو قیمتوں میں ریلیف دینا ممکن ہوا ہے۔