باکو انٹرنیشنل فورم میں مریم نواز کے ‘پنجاب ماڈل’ کی دھوم؛ ورلڈ اربن فورم میں قائم ‘پنجاب پویلین’ عالمی مندوبین کی توجہ کا مرکز بن گیا

باکو انٹرنیشنل فورم میں مریم نواز کے ‘پنجاب ماڈل’ کی دھوم؛ ورلڈ اربن فورم میں قائم ‘پنجاب پویلین’ عالمی مندوبین کی توجہ کا مرکز بن گیا

باکو : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورۂ آذربائیجان کے دوران صوبہ پنجاب نے بین الاقوامی معاشی اور ترقیاتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ باکو میں منعقدہ عالمی سطح کے “ورلڈ اربن فورم” میں قائم کیا گیا خصوصی ‘پنجاب پویلین’ دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور شہری ترقی کے ماہرین کی توجہ کا بنیادی مرکز بن چکا ہے۔
دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خود ورلڈ اربن فورم کا دورہ کیا اور پنجاب پویلین پہنچیں۔ جہاں انہوں نے بین الاقوامی برادری کے سامنے پنجاب حکومت کی سمارٹ سٹی پالیسیوں، آئی ٹی ریفارمز اور عوامی فلاح و بہبود کے مختلف بڑے ترقیاتی اقدامات کو پراجیکٹ کیا۔

فورم میں موجود عالمی وفود نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، جس پر صوبائی ترجمان کا کہنا تھاپنجاب پویلین کا مقصد دنیا بھر کو یہ بتانا ہے کہ پنجاب اس وقت ڈیجیٹل گورننس، جدید پبلک ٹرانسپورٹ، اور پائیدار شہری ترقی  میں کتنی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ عالمی مندوبین نے ہمارے انفراسٹرکچر ماڈلز کو بے حد پسند کیا ہے۔
سیاسی و معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس عالمی فورم پر پنجاب کی اس سطح پر کوریج اور پراجیکشن سے صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوطی ملے گی۔