ایک ماہ میں تقریباً 3 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹر آئی ٹی شعبہ سرفہرست

ایک ماہ میں تقریباً 3 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹر آئی ٹی شعبہ سرفہرست

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے مارچ کے مہینے کے دوران نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جو ملک میں بڑھتے ہوئے کاروباری رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق مارچ کے دوران مجموعی طور پر 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ اس اضافے کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2,90,041 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان نئی کمپنیوں کا مجموعی پیڈ اپ کیپیٹل 2.80 ارب روپے ہے۔ شعبہ وار تقسیم میں آئی ٹی اور ای کامرس کا پلڑا بھاری رہا، جہاں 606 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ مجموعی طور پر 57 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں قائم کی گئیں۔
نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں پنجاب واضح برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔    پنجاب: 1,488 کمپنیاں،    اسلام آباد: 552 کمپنیاں،    سندھ: 447 کمپنیاں،    گلگت بلتستان: 233 کمپنیاں،    خیبر پختونخوا: 224 کمپنیاں،    بلوچستان: 49 کمپنیاں۔
عالمی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی برقرار رکھی ہے۔ مارچ کے دوران 58 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، جن میں چین، برطانیہ، جرمنی اور امریکہ کے سرمایہ کار نمایاں طور پر شامل رہے۔