اسلام آباد:3 رکنی انکوائری کمیٹی نے ایس پی عدیل اکبر کے معاملے میں اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ کمیٹی نے عدیل اکبر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موصول کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ایس پی کے وائرلیس آپریٹر، ڈرائیور اور دیگر متعلقہ سٹاف کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے نتائج کے مطابق ایس پی کی خودکشی کے شواہد نہیں ملے۔