ایرانی ہم منصب کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کوششوں کی تعریف

ایرانی ہم منصب کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کوششوں کی تعریف

تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورۂ ایران کے دوران ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے اہم ملاقات کی، جس میں علاقائی امن و امان، سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور پاک ،ایران دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے خطے میں پائیدار استحکام کے لیے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی مخلصانہ اور انتھک کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجودہ تنازعات اور سیکیورٹی چیلنجز کا حل صرف اور صرف پرامن سفارت کاری میں پنہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے دیرپا حل کے لیے مذاکرات ہی سب سے مؤثر راستہ ہیں اور دونوں ممالک مل کر علاقائی امن کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔