اٹلی کا اسرائیل کے ساتھ طے شدہ فوجی معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان

اٹلی کا اسرائیل کے ساتھ طے شدہ فوجی معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان

روم: اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اٹلی کے درمیان دفاعی معاہدے کی تجدید کا وقت قریب تھا، تاہم اب اس کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ معاہدہ 2016 میں طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان فوجی سازوسامان اور تحقیق کے شعبے میں تعاون شامل تھا، اور اسے ہر پانچ سال بعد دوبارہ منظور کیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے لبنان کے دورے کے دوران اسرائیلی بمباری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شہریوں کے لیے ناقابل قبول قرار دیا تھا۔