’اوپن پی ایس ایل فار پبلک‘ مہم میں تیزی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

’اوپن پی ایس ایل فار پبلک‘ مہم میں تیزی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

لاہور/اسلام آباد : پاکستان سپر لیگ (PSL) سیزن 11 اپنے اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے، جہاں ایک طرف میدان میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں، وہیں دوسری طرف شائقینِ کرکٹ نے اسٹیڈیم کے دروازے مکمل طور پر عوام کے لیے کھولنے کی بھرپور مہم شروع کر دی ہے۔
سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں “اوپن پی ایس ایل فار پبلک” کی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔ شائقینِ کرکٹ نے وزیراعظم شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ     پلے آف میچز: فائنل سے قبل ہونے والے تمام پلے آف میچز بھی شائقین کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کی اجازت دی جائے۔کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے اور اسٹیڈیم میں عوام کی موجودگی سے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔
پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کے گرینڈ فائنل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے ۔ فائنل کے ٹکٹس آج شام 4 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے، جہاں شائقین اپنی نشستیں بک کر سکیں گے۔ جو شائقین دستی ٹکٹ خریدنا چاہتے ہیں، انہیں کل سے لاہور کے مخصوص ٹی سی ایس (TCS) ایکسپریس سنٹرز سے ٹکٹس ملنا شروع ہو جائیں گے۔
ایک طرف جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، وہیں پی ایس ایل کے پلے آف اور فائنل کے لیے بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں ملک میں بہتر ہوتے سیکیورٹی حالات کے باعث شائقین کو امید ہے کہ ان کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔