انتخابات سے قبل 90 لاکھ ووٹرز فارغ مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

انتخابات سے قبل 90 لاکھ ووٹرز فارغ مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

ممبئی : بھارتی ریاست مغربی بنگال میں اہم ریاستی انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے نتیجے میں 90 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی سے محروم ہو گئے ہیں۔

 عالمی میڈیا کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ووٹر فہرستوں سے اخراج کے اس عمل میں مسلمانوں کو غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے ان کی سیاسی نمائندگی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ناقدین نے اس اقدام کو انتخابی عمل میں دھاندلی کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹرز کا اخراج جمہوریت اور منصفانہ انتخابات پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔
 جہاں ایک طرف بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے، وہیں دوسری جانب سرکاری حکام اس معاملے پر مختلف وضاحتیں پیش کر رہے ہیں جنہیں اپوزیشن اور انسانی حقوق کے حلقے مسترد کر چکے ہیں۔
اس صورتحال نے مغربی بنگال کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کر دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ووٹرز کی بے دخلی سے انتخابی نتائج کی ساکھ متاثر ہوگی۔