لاہور: سیشن کورٹ لاہور میں امیر بلاج قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری درخواستِ ضمانت پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نجف حیدر نے کی۔ فریقین کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے ضمانت میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔