اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو کمیٹی کا نیا رکن شامل کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ای سی سی میں بطور رکن اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کریں گے اور ملک و قوم کی معاشی ترقی کے لیے جاری کوششوں میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔