کابل/اسلام آباد: افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کے حوالے سے لرزہ خیز شواہد سامنے آ گئے ہیں۔ افغان میڈیا ‘افغان انٹرنیشنل’ کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے سابق مشیرِ قومی سلامتی احمد ضیاء سراج نے طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج (TTP) کے درمیان گہرے تعاون کا کچا چھٹا کھول دیا ہے۔
احمد ضیاء سراج نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان رجیم نہ صرف دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے بلکہ ان کے درمیان خودکش حملہ آوروں کا تبادلہ بھی ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان دہشت گرد تنظیموں کو جدید اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، جو علاقائی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
اس گٹھ جوڑ میں صرف فتنہ الخوارج ہی نہیں بلکہ دیگر بین الاقوامی دہشت گرد گروہ بھی شامل ہیں، جنہیں افغان سرزمین پر کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔