اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی ملاقاتوں کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جو ملاقاتوں کی فہرست دی جائے گی، ان تمام افراد کو ایس او پیز کے مطابق ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔
دوسری جانب، سہیل افریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو داہگل ناکے پر روک دیا گیا ہے۔