اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ریڈ زون سیل اور متبادل ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ریڈ زون سیل اور متبادل ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد : ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
نمائندہ نیو نیوز احتشام علی کے مطابق ریڈ زون کی بندش اور سکیورٹی انتظامات حکام کے مطابق ایرانی وفد کی نقل و حرکت کے پیش نظر ریڈ زون اور اس سے ملحقہ توسیعی ریڈ زون کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو ان حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹریفک پولیس کا متبادل روٹ پلان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی متبادل روٹ پلان جاری کیا ہے تاکہ عوام کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹریفک پولیس کی ہدایات درج ذیل ہیں۔
    متبادل راستے، جی-5، جی-6، جی-7، ایف-6 اور ایف-7 کے رہائشی راولپنڈی آنے اور جانے کے لیے مارگلہ روڈ اور نائنتھ ایونیو کا استعمال کریں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری پریشانی سے بچنے کے لیے جاری کردہ ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔سفارتی دورے کی اہمیت ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے یہ غیر معمولی انتظامات بین الاقوامی پروٹوکول اور وفد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔